گڑگاؤں ،05؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گرو گرام پولیس نے سیکٹر 29 علاقے میں چل رہے ایک مساج پارلر پر چھاپہ مار کر 5 غیر ملکی لڑکیوں سمیت 11 لڑکیوں اور 4 نو جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار کئے گئے شخصوں میں دو گاہک جبکہ اسپا کے مینیجر ہیں۔گرفتار نو جوانوں میں ایک غیر ملکی کسٹمر بھی ہے۔ان لڑکیوں میں 5 تھائی لینڈ کی شہری ہیں جبکہ 5 لڑکیاں منی پور اور ایک لڑکی یوپی کی رہنے والی ہے۔
پولیس کی مانیں تو انہیں مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چلانے کی ٹپ ملی تھی۔ریڈ کے دوران پکڑے گئے نو جوان اور لڑکیاں پکڑے گئے کسٹمر میں ایک غیر ملکی ہے جو کوریا کا شہری ہے۔جبکہ دوسرا چنئی کا رہنے والا ہے۔مساج پارلر کا مالک فرار ہے جس کے خلاف پولیس نے کئی دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔مالک کا نام یودھ ویر سنگھ عرف ببلو ہے۔
پولیس اب ان گرفتار کئے گئے مرد اور لڑکیوں کو ضلع عدالت میں پیش کرے گی۔پولیس کی مانیں تو انہیں مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چلانے کی ٹپ ملی تھی۔پولیس نے ایک ٹیم منتظم کرکے اسپا میں چھاپہ مارا اور ان 11 لڑکیوں سمیت 15 لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔